پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے: شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود سے سابق صدر لاہور ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان, مہر واجد عظیم,عفیف صدیقی سمیت دیگر کی ملاقات،صدر پنجاب بننے پر مبارکباد دی ،پارٹی رہنماؤں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شفقت محمود کا رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے جو نئی ذمہ داری سونپی ہے اسے ایمانداری سے پوری کروں گاکارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا کر دم لیں گے،صوبے بھر بھی میں ن لیگ کو عبرتناک شکت دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان اور اچھی شہرت کے حامل مظبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی اس ملک کی آخری امید ہیں، چوروں لیٹروں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔