پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صحافی برادری کے ساتھ ہے:حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صحافی برادری کے ساتھ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔حسان خاور نے تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صحافی برادری کے ساتھ ہے۔