پشاور میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے،کڑا مقابلہ متوقع
پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، اس موقع پر شہر میں پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 1249 پولنگ اسٹیشنز پر 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوںگے۔ 165 نارمل پولنگ سٹیشنز، 880 حساس جبکہ 204 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دئیے گئے جہاں مناسب سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ فرنٹئیر کانسٹبلری کے جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیوں، اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں موبائل اور رائیڈر سکواڈ کی گشت میں اضافہ جبکہ حساس اور اہم مقامات، سرکاری املاک و دفاتر کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی ہے’