پشاور ایئرپورٹ پر 28مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت
پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 28 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمن عباسی کے مطابق بحرین سے 130مسافر واپس آئے جن کی ایئرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹنگ کی گئی ۔سی او او نے بتایا کہ ٹیسٹنگ رزلٹ میں 28مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا۔عبید الرحمان عباسی نے کہا کہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ۔