پاک آرمی کی طرف سے ریسکیو کئے گئے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے،

بیس کیمپ پہنچنے پر کوہ پیما شہروز کاشف کی گفتگو

جیسے سب کو پتا ہے کہ میں نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر تھا، نانگا پرپت سی ون سے بیس کیمپ تک پہنچا ہوں،
آرمی چیف اور پاک آرمی کا شکر گزار ہوں کے آرمی ایوی ایشن کو فوری ریسکیو کی ہدایت کی، کل شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوا، ہمیں سی ون سے پک کرکے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ پہنچایا ہے، ان کی کوششوں سے الحمد للہ آج ہم بخیریت واپس پہنچے ہیں،