پاکستان کو اپنی پاک فوج اور اسکے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ایک روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ایف سی خیبر پختونخوا ساؤتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ایف سی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ میجر جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایف کے پی ساؤتھ کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں اور علاقے سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ بارڈر سکیورٹی اور مینیجمنٹ کے حوالے سے تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چائیکان میں زیر تعمیر ایف سی کے پی ساؤتھ کے نئے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چائیکان میں نئے ایف سی ڈگری کالج اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاک فوج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کو اپنی پاک فوج اور اسکے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید پاک فوج نے پاکستان اور عوام کےلئے لازوال جانی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف سی کے پی ساؤتھ ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔