پاکستان : کورونا کے2ہزار 799نئے کیسز رپورٹ، 37مزید شہری جاں بحق
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 37شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 65ہزار 910افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 553شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52ہزار327ٹیسٹ ہوئے.مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ54 لاکھ 75ہزار293ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.34فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 668مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 4 ہزار 786افراد نے شکست دی .جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار189 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 87 ہزار 168ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.0فیصد پر برقرار ہے۔سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 267جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 53ہزار112کیسز اور 7 ہزار 906اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 4 ہزار 84افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 65انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 372 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر میں 40ہزار 826افراد کورونا سے متاثر اور 764جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 31ہزار 987شہری کورونا سے متاثر جبکہ 990 انتقال کر گئے۔