پاکستان: کورونا کے حملے جاری، مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 372نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 6 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 86ہزار 825افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 767شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار307 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ22 لاکھ 11ہزار 141ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.82فیصد رہی جبکہ 854مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔