پاکستان :کورونا کی پانچویں لہر کے اثرات کم ہونے لگے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 4 مزید شہری انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 20 ہزار 120 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 317 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 34ہزار698 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.42 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 69 لاکھ 98ہزار 115ہو گئی جبکہ کورونا کے 567مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے  1 ہزار 3 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 72 ہزار 291ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 17 ہزار 512ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 555، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 45، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 878، بلوچستان میں 35ہزار 447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار540 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 306، اسلام آباد میں 1ہزار21، آزاد کشمیر میں 790، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔