پاکستان : کورونا وائرس مزید 8 افراد کی جان لے گیا ، 5ہزار 472نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 38ہزار 993افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 37شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار669ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ42 لاکھ 97ہزار430ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9.49فیصد رہی جبکہ 908مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 628افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار239 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 44 ہزار 717ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 91جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 9ہزار308کیسز اور 7 ہزار 709اموات رپورٹ ہوئیں۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 82 ہزار 619افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 965انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔آزاد کشمیر میں 34ہزار 811افراد کورونا سے متاثر اور 749جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 12ہزار 557شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 انتقال کر گئے۔