پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں مہارت سے استفادہ کرے گا. شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید سے ڈنمارک کی سفیر لیزروزن ہوم کی ملاقات, پاک ڈنمارک دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ,پاک ڈنمارک تعلقات کو کثیرالجہتی بنانے کی ضرورت پر زور . سفیرڈنمارک نے کہا کہ تجارت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں پائیدار امن کے خواہش مند ہیں، پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شیخ رشید  نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا، پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں مہارت سے استفادہ کرے گا، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے،  پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔