پاکستان نے بنگلہ دیش سے تیسرا ٹی20 میچ جیت لیا
تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئیپ کر دیا۔پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے پہلے اوور میں ہی اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی، عثمان قادر نے بنگلا دیش کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔بنگلا دیش نے مقررہ اوورز میں 124 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے.پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔