پاکستان میں کھیل اور کھلاڑی دونوں کیوں زبوں حالی کا شکار؟
کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس میں اضافے کی خبر ھے- پاکستان سپورٹس بورڈ نے معاشی حالات کا رونا روتے ھوئے عندیہ دیا ھے کہ ڈیلی الائونس 40ڈالرز سے بڑھا اسے50ڈالرز کیا جا رھاہے۔جب کھلاڑی پاکستان میں کیمپ میں شرکت کرتے ہیں انھیں روزانہ 400روپے ڈیلی الائونس دیا جاتا ہے، جسے اب اسپورٹس بورڈ 500روپے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- یاد رھے پاکستان میں مزدور کی بھی کم از کم اجرت اب آٹھ سو روپے ہےاور کھلاڑی ملک کا سرمایہ ھوتے ہیں- کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ھے کہ ان کو دوران پریکٹس انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ھے