پاکستان : شرح ایک فیصد سے بھی کم ، کورونا کے مزید 288 کیسز رپورٹ

 کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 اموات اور288مثبت کیسز کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 228 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تعداد 30ہزار333 اورمتاثرین کی تعداد15لاکھ22ہزار419 ہو گئی۔

اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا ہیں۔ اب تک پنجاب میں 13551، سندھ میں 8092، کے پی میں 6307، اسلام آباد میں 1022، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی مشہورومعروف آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کورونا کے دماغ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ مطالعے کیلئے 700سے زائد افراد کے دماغ 2 بار اسکین کیے گئے جن کی عمریں 51 سے 81 برس تک تھیں۔