پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کیچ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حو صلے پست نہیں کر سکتے۔صدر مملکت نے 10 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے بھی ہمدردی اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔