پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزنے کرایوں میں کمی کر دی

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے عید الضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کرایوں میں کمی کی ہدایت وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی جانب سے دی گئی ہے ، سہولت عید کے 3 دنوں میں اندرون ملک پروازوں پر میسر ہو گی ۔سعد رفیق کا کہناتھا کہ عید کے دوران مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔