پاکستانی ویٹ لفٹر کی شاندار کارکردگی‘ بھارتی حریف کو شکست دیکر سلور میڈل جیت لیا
تاشقند (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے بھارتی ویٹ لفٹر کو ہرا کر کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تاشقند میں کامن ویلتھ گیمز کی کوالیفکیش چیمپیئن شپ میں 109 کلو گرام پلس کیٹگری میں نوح دستگیر بٹ نے 390 کلو گرام وزن اٹھا کر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اور سلور میڈل جیت لیا۔ انہوں نے بھارت کے گردیپ سنگھ کو چمپئین شپ میں ہرا کر دوسری پوزیشن لی۔ اس طرح کامن ویلتھ گیمز کے لیے نوح دستگیر بٹ نے نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ گیمز میں گولڈ میڈل کے مضبوط امیدوار بھی بن گئے ہیں۔ ازبکستان میں تعینات ایمبیسڈر سید علی اسد گیلانی نے بھی مقابلہ دیکھا۔