وزیر اعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیاہے،فواد چوہدری
حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا،ٹویٹ
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔