وزیر اعظم آج فوجداری قوانین میں اصلاحات کی تقریب سے خطاب کریں گے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان فوجداری قوانین میں اصلاحات کا اجراء آج کریں گے. لانچنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران قوم کو قانون سازی پر آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی آگہی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجداری قوانین میں اصلاحات کی لانچنگ تقریب آج منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم باضابطہ طور پر قوانین میں اصلاحات کے اطلاق کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا جو 13 سے 16 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کے اجتماع کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کی زیر قیادت پی ٹی آئی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کا اجتماع منعقد کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان عظیم الشان سے خصوصی خطاب کریں گے۔اجتماع میں پی ٹی آئی کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شریک ہوں گے۔اجتماع کے حوالے سے سیکریٹری اوور سیز انٹرنیشنل چیپٹرز عبداللہ ریاڑ نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اجتماع کے انعقاد کا خیر مقدم کیا .س میں دنیا کے مختلف خطوں سے مندوبین کو دعوت دی جائیگی۔