وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرملتان میں انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ پر”احساس بازار“ قائم کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مستحق افراد کے لئے”احساس بازار“ قائم کردیا گیا ہے-”احساس بازار“میں مستحق افراد کو گرم کپڑے، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے دئیے جائیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر ملتان میں انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ پر”احساس بازار“ قائم کر دیا ہے-”احساس بازار“ میں سردی کے پیش نظر غریب افراد کو گرم کپڑے، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے- ”احساس بازار“ میں مستحق افراد کی سہولت کے لئے میڈیکل  کیمپ بھی لگایا گیاہے-ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ”احساس بازار“کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”احساس بازار“ کے قیام پر انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی- وزیراعلیٰ عثمان بزارنے ”احساس بازار“ جیسے فلاحی اقدام کا دائرہ کار دیگر شہروں میں بھی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ”احساس بازار“ کا قیام مستحق افراد کی مدد کے لئے احسن اقدام ہے-غریب افراد کو ریلیف دینے کیلئے”احساس بازار“ کا قیام بہترین کاوش ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملتان میں مزید ”احساس بازار“ قائم کرنے کاجائزہ لیاجائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ یہ وہ نیک کام ہے جس سے خالق بھی راضی ہوتاہے اور مخلوق بھی-ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ ”احساس بازار“ میں مردوں،خواتین اور بچوں کے لئے گرم کپڑے، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے فراہم کئے جا رہے ہیں -ہماری کوشش ہے کہ ”احساس بازار“ میں مستحق افراد کو مزید ضروری اشیاء دی جائیں -ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہاکہ مخیر حضرات کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں –