وزیراعظم عمران خان نے دورہ پشاور پر شوکت خانم کینسر اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے دورہ پشاور پر شوکت خانم کینسر اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح ہونے پر خوش ہوں، شوکت خانم اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ اسپتال میں پشاور سمیت خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔