وزیراعظم آزاد کشمیر آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کل مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی گورنر سندھ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے ملاقات بھی کریں گے۔