نیٹو روس کیخلاف جانے سے ڈرتا ہے، یوکرینی صدر

ہم روسی حملے کیخلاف بھرپورمزاحمت کرتے رہیں گے، میں ایسے ملک کا صدربننا نہیں چا ہتا جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے ،یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا بیان 

 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹوروس کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتا ہے، ہم روسی حملے کیخلاف بھرپورمزاحمت کرتے رہیں گے، میں ایسے ملک کا صدربننا نہیں چا ہتا جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے ۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان میں کہا کہ نیٹو روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے ڈرتا ہے۔ یوکرین اب نیٹو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔روس یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدربننا نہیں چاہتے جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے۔صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے دوآزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کے معاملے پربھی سمجھوتے کے لئے تیارہیں۔یوکرینی صدرنے کہا کہ روسی حملے کے خلاف بھرپورمزاحمت کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری اس معاملے پرعملی کردارادا کرے۔