نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا
نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ روس کے 100 ارب پتی تاجروں پر سفری پابندی عائد ہوگی، ماسکو کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔جیسنڈا آرڈرن کے مطابق روسی کشتیوں، بحری جہازوں اورطیارے نیوزی لینڈ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔