ننکانہ : ضلع بھر میں گرانفروشوں کیخلاف آپریشن جاری ‘متعدد کو جرمانے‘ نوٹسز

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے جاری آپریشن کے دوران ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔