ننکانہ صاحب: تیز رفتار موٹر سائیکل پھسلنے سے ماں‘ 3 ماہ کے بیٹے سمیت جاں بحق
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث ماں بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ نواحی گائوں فتح دریہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 23سالہ فوزیہ بی بی اور اس کا تین ماہ کا کمسن بیٹا عاصم شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع پا کر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کاعملہ موقع پر پہنچا جنہوں نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دیں۔