ننکانہ صاحب: تقریری مقابلہ آج ہو گا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی خوشی میں آج بعد از نماز عشاء جامع مسجد خضراء المعروف شیخاں والی میں مقابلہ حسن تقریر ہوگا جس میں ملک کے نامور علماء کرام اور نعت خواہان حضرات اپنا اپنا کلام پیش کریں گے اس موقعہ پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب چوہدری بشیر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کی خوشی میں 63 پائونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔