نشتر کالونی آتشزدگی ‘3بچے جھلس کر زخمی ‘لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی کے علاقے سٹیٹ لائف سوسائٹی میں حساس ادارے کے افسر کے گھر آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر زخمی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ لائف سوسائٹی میں حساس ادارے کے افسر میجر عمران کے گھر آتشزدگی سے 3 بچے5سالہ دانیال،4سالہ نعمان اور 2سالہ عنان جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان تباہ ہو گیا ہے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔علاوہ ازیں مسلم ٹاؤن کے علاقے میں میں ایک گھر میں سلنڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا ۔ گھر میں کھانا بناتے ہوئے سلنڈر دھماکہ ہو اجبکہ کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا ہے ۔