نشتر میں گالف کورس گاڑیاں استعمال کی بجائے ’’شو پیس‘‘ بن کر رہ گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں سماجی تنظیم کی جانب سے مریضوں کی آمدورفت کے لئے دی گئی گاڑیاں "شوپیس”(show piece) بن کر رہ گئی ہیں اور مریضوں کی خدمت کے لئے استعمال ہونے کی بجائے ہسپتال کے انتظامی دفاتر کے باہر نمائشی طور پر کام دے رہی ہیں۔ پارکنگ شیڈ کے بغیر موسمی حالات کے رحم و کرم پر کھڑی ان خصوصی گاڑیوں (گالف کورس گاڑیوں) کی باڈی اور پارٹس بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ دو گاڑیاں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے چند ماہ قبل نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئی تھیں۔