نجی تعلیمی اداروں کی کینٹ حدودِ سے بیدخلی بڑا المیہ ہو گا ، الیاس کیانی
اسلام آباد (خبر نگار)کینٹ بورڈز ایشو حکومت کی بے حسی اور تاخیر مسئلہ کو سنگینی کی طرف دھکیل رہی ہے، نجی تعلیمی اداروں کی کینٹ حدودِ سے بیدخلی بڑا المیہ ہو گا، حکومت فلفور کینٹ قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لائے، 90 دن کے اندر ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے، معاملہ کو فوری حل کرنے کے لئیے از خود نوٹس لیں تاکہ 40 لاکھ بچوں کے مستقبل اور 4 لاکھ اساتذہ اور دیگر ملازمین کے روز گار کو بچایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی نے مرکزی نائب صدر ملک دین اعوان، رانا سہیل ، سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج ،ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ، سردار گل زبیر ،عبدالرحیم کے ہمراہ مسلسل تیسرے دن نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر منعقدہ احتجاجی کیمپ اپسکا کے عہدیداران،سکولز سربراہان ،اساتذہ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کیمپ میں اپسکا عہدیداران، اساتذہ شریک ہوئے۔