مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی
کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی ہلکی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی میں گزشتہ روز دن اور رات کے اوقات میں بھی مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔شہر کا مطلع آج بھی ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور انڈر پاس بھر گئے جب کہ بارش کے باعث حیسکو کے 40 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔شہر میں بجلی نہ ہونے سے واسا کو نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔