منال خان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ، مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ منال خان ایک بار پھر گوگل سے تصاویر کاپی کرکے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ڈال دی جسے فوری سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گوگل سے ایک آن لائن سٹور سے بیگ کی تصویر کاپی کی اور اسے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ڈال دی ۔تصویر دیکھتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے نہ ختم ہونیوالا تبصروں کا سلسلہ شروع کردیااور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔لوگوں کا طنزضرورت سے بڑھا تو اداکارہ کا صبر بھی جواب دے گیا اور انہوں نے ایک بار پھر انسٹاگرام کا رخ کیا اورناقدین کیلئے لکھا کہ ’یہ میرا انسٹاگرام ہے، مجھے جو پسند آیا ، میں پوسٹ کروں گی ، اور یہ میری زندگی ہے ، مجھے جیسے پسند ہو، ویسے گزاروں گی ‘۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ’ دیگر سوشل میڈیا ایپس بھی استعمال کرتی ہوں، ہاں، اس طرح کی تصاویر مجھے پسند ہیں اور پوسٹ کرتی رہوں گی ، کیا آپ اس کیلئے کچھ کرسکتے ہیں؟ بھائی میں آپ کا انتظار کروں گی ‘۔جاپان اور پاکستان کے درمیان 23 لاکھ ڈالرامداد کا معاہدہ طے پا گیایادرہے کہ اس سے قبل کیلی جینر کی ناشتے کی تصویر کاپی کرکے اپنی سٹوری پر ڈال دی تھی جس کی وجہ سے انہیں کی بورڈ واریئرز نے تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔