ممنوعہ فنڈنگ کیس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس جو کہ اب ممنوعہ فنڈنگ کیس کہلاتا ھے ،کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کے سنگل رکنی بینچ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے یکم اپریل 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔