ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے
اسلام آباد:کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے ملک میں اموات کا سلسلہ جاری، وباء نے مزید 768 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 19 شہری جان سے گئے۔
جمعرات کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 768 کورونا وائرس کاشکار ہوئے اور 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 19 نئی اموات کے اضافے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30ہزار237 ہو گئی ہے جبکہ نئے 768 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1511754 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 35ہزار281 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 17 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 908 تھی۔ ملک میں 3ہزار815 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1449060 رہی۔ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 32ہزار457 ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں اب تک 568928، پنجاب میں 502012، خیبرپختونخوا میں 216386، اسلام آباد میں 134496، بلوچستان میں 35ہزار357، آزاد کشمیر میں 43044 اور گلگت بلتستان میں 11531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13ہزار508 افراد وبائی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 8080، خیبرپختونخوا میں 6280، اسلام آباد میں 1014، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔