ملتان روڈ کی آبادیوں میں لاہور کے دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا۔
پانی کے باعث نانوں ڈوگر اور دیگر علاقوں میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نہروں کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی غرض سے ہیڈ بلوکی سے پانی کا اخراج بند کردیا ہے۔
دریائے راوی کے سیلابی ریلے کے سبب زیرو پوائنٹ گیٹ کے پاس سڑک پر پانی آ گیا ہے۔
علاوہ ازیں کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کی آمد بند ہوگئی، بھارت نے زیرو پوائنٹ پر اپنی جانب سے گیٹ نہ کھولے جبکہ پاکستان نے گیٹ کھول دیے تھے