مشکئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا،یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گرفتاری کےلئے کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ٹھکانوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی،آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا،دہشتگردوں کا مقصد ان اسلحہ و بارود سے ملک کے امن وامان کو خراب کےلئے استعمال کرنا تھا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن 7اور 8اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔