مری میں برفباری، موٹروے پولیس نے محتاط ڈرائیونگ کرنے کا الرٹ جاری کردیا
مری میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مری میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔موٹروے پولیس کے آفیشل اکاونٹ میں اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘اسلام آباد تا مری ایکسپریس وے پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں’۔