محب وطن افراد کی قومی دھارے میں شمولیت سے ق لیگ مضبوط ہوگی‘ طارق حسن
کراچی (نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے سرکردہ افراد کی شمولیت خوش آئند ہے مسلم لیگ قومی جماعت ہے اور کراچی کی محب وطن افراد کی قومی دھارے میں شمولیت سے عوامی حقوق حاصل کرلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد نمبر 1 میں شمولیت اختیار کرنیوالے ندیم نبی خان. سید عمران احسن اور دیگر سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل کو مسترد کردیا ہے سندھ کے صدر طارق حسن نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو تجاویز دی ہیں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ کانفرنسں میں مسلم لیگ ق کا موقف دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل ق لیگ ہی حل کرسکتی ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اس موقع پر کراچی کے سینئر نائب صدر ضمیر عثمانی نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے واقف ہیں عوامی قوت سے شہر کراچی کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی محمد صادق شیخ. اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی. سہیل صدیقی. مہین ملک. عابد خان. کاشف اور دیگر نے بھی خطاب کیا.