محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، ایک شہری گرفتار ، آپس کی لڑائی میں فوجی افسر قتل

سرینگر(آئی این پی‘ اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔  بھارتی تحقیقاتی ادارے  این آئی اے نے  متعد مقامات پر چھاپے مارے کر مجاہد تنظیم  سے تعلق کے شبہ میں شہری گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ سوپور اور سرینگر میں چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور عرفان طارق انتو نامی ایک شخص کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مختلف محکموں کے ڈیلی ویجر ، ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبے کے حق میں پریس انکلیو سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق راتھر اور جنرل سیکرٹری سجاد پرے کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے پریس انکلیو میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف محکموں میں گزشتہ دو دہائیوں سے کام کر نے والے ڈیلی ویجر ، ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حق میں نعرے درج تھے ۔دوسری جانب