متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیل تبدیل

جمعے اور ہفتے کی بجائے اب ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوگی، نفاذ نئے سال سے ہوگا

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیل میں تبدیل کر دی گئی جس سے ملازمت پیشہ افراد کو بڑا ریلیف مل گیا، حکام نے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعے اور ہفتے کی بجائے اب ہفتے اور اتوار کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں حکومتی دفاتر میں اوقات کار میں تبدیلی کی گئی جس کا نفاذ نئے سال سے ہوگا، یو اے ای میں دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7سے ساڑھے 3بجے تک کام ہوگا۔امارات میں جمعہ کو اوقات دن 12بجے تک ہوں گے اور ہفتہ، اتوار تعطیل کے روز ہوں گے۔سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد جو ورک فرام ہوم کے اہل ہیں جمعے کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے افراد کی دوپہر 12بجے چھٹی ہوجائے گی۔اماراتی حکومت کو توقع ہے کہ نیا ویک اینڈ پیداوار کو بڑھا دے گا اور دنیا بھر سے رابطے کا بہتر ذریعہ بنے گا۔