لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ انتقال کرگئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اور ممتاز گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کرگئیں۔روبینہ قریشی گزشتہ دو سال سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اب ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نمازعصرعبداللہ شاہ غازی مزارکےاحاطے میں ادا کی جائے گی۔اہل خانہ کا بتانا ہے کہ مرحومہ کی تدفین بھی عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائےگی۔