قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، خفیہ مراسلے کے مندرجات زیر غور

 وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں خفیہ مراسلے کے مندرجات پر غور کیا جارہا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی  شریک ہیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک ،  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور  وزیر خزانہ شوکت ترین بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  مبینہ دھمکی آمیز خط پر غور ہوگا۔ وزیر اعظم خط سے متعلق حقائق کے بارے میں عسکری حکام کو آگاہ کریں گے۔