فیفا ورلڈ کپ اس سال ۲۱ نومبر تا ۱۸ دسمبر قطر میں

توقع ھے کہ 12 لاکھ شائقین ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے قطر آئیں گے – قطر انتظامیہ میزبانوں کو صحرائی زندگی سے لطف اندوز ھونے کا موقع فراھم کرے گی- روایتی ٹینٹوں میں رہائش کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رھی ھے – ھر ٹینٹ میں پانی، بجلی اور باتھ روم کا انتظام بھی ہو گا- اس کے علاوہ 200 ٹینٹوں پر مشتمل ایک اور پرتعیش کیمپ الگ سے بھی لگانے کا منصوبہ بھی ہے – یہ کیمپ ’سی لائن‘ نامی ساحل کے کنارے لگایا جائے گا۔