فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۲
نومبر میں قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کو لے کر شخص پرجوش ہے۔ تقریباً 32 ٹیمیں اس ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کر گی اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے ۔ ان ۳۲ ٹیموں کو ۸ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔اور ہر ٹیم کو تقریباً ۶ میچ کھیلنے ہو گے۔ ایونٹ کا پہلا میچ ۲۱نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈر کے مابین ہوگا۔ پہلا میچ آل تومانہ اسٹیڈم میں کھلا جائے گا۔ جبکہ ایونٹ کا فائنل ۱۸دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ برازیل کو ایونٹ کی بہترین ٹیم کے طور پر دیکھا جا رھا ہے۔ اگرچہ پاکستان اس ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہا تاہم پاکستان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ایونٹ میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ میں تیار ہوا ہے ۔ سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری "فاروڈ اسپورٹس” کو یہ کنٹر رکٹ ملا ہے ۔ اس سے بھی پچھلے ورلڈکپ میں استعمال ہونے والا فٹبال بھی اسی کمپنی کا تیار کر دہ ہے۔