فرانس ،ایک دن میں5 لاکھ سے زائد کورونا کیسزرپورٹ

30ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج

فرانس میں پہلی مرتبہ گذشتہ  24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں اس وقت کسی بھی بڑے یورپی ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ   ہورہی ، پچھلے ہفتے کے دوران اوسطا 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔فرانس بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جو نومبر 2020 سے کورونا سے بیمار ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔فرانس میں اب کورونا وائرس کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی نہیں ہو گی، اگر آپ کو تفریحی مقامات میں جانا ہے تو ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا۔فرانس کی 77 فیصد سے زیادہ آبادی کو کووڈ ویکسین کے دوخوراکیںدی جاچکی ہیں۔