عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری دے دی گئی،نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،نیپرا نے27 جون کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،مئی کے فیول چارجز ایڈ جسمنٹ میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی،سی سی پی اے جی نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ،نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا،مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3روپے 91 پیسے ،جولائی میں زیادہ چارج ہوگا،فیول ایڈجسٹمنٹ کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ، وفاقی کابینہ نے نیپرا کی 7روپے 91 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی منظوری نہیں دی،پانچ دنوں میں تربیلا ڈیم میں پانی کی کثیر مقدار آچکی ہے، یکم جولائی کو 1125میگا واٹ کی پیدوار تھی اس میں اڑھائی ہزار میگا واٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت بجلی کا شارٹ فال جو اوسط 4 سے 5 ہزار میگاواٹ ہے ،اس میں 50فیصد کمی آئے گی ،موسم کی بہتر کی وجہ سے طلب میں کچھ کمی آئی ہے ،انشااللہ عیدالاضحی کے دنوں میں پاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی محسوس ہوگی۔