عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے : بی این پی
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ عوام اپنے اجتماعی قومی بنیادی حقوق کے حصول کیلئے متحد و منظم ہو کر استحصالی قوتوں کے ناروا اور ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کو ناکام بنا کر اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کریں بی این پی عوام کو مشکل حالات میںتنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں موسیٰ بلوچ ‘ غلام نبی مری ‘ میر جمال لانگو ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ میر نصیر مینگل ‘ اسماعیل کرد ‘ ڈاکٹر شبیر قمبرانی ‘ عطاء محمد بلوچ ‘ ڈاکٹر علی قمبرانی ‘ ستار شکاری و دیگر نے کلی کمالو گلی نیچاری میں کنونشن میں کیا۔ مقررین نے کہا کہ بی این پی کی سیاست اصولوں پر مبنی ذہنی و فکری حقیقی ہے پارٹی نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور ہمیشہ عوام کے اجتماعی مسائل کو حل کیا یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے مرکز و صوبے میں اقتدار کا حصہ بننے کی بجائے صوبے کے دیرینہ سیاسی سماجی اور معاشی مسائل کو اولیت دی ۔