عمران خان کیلئے نئی مشکل ، پیپلزپارٹی نے بڑافیصلہ کرلیا

پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والے مزید اکاونٹ پکڑے گئے، سائبر کرائم ونگ بڑی کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں نفرت پھیلانے والے اکاونٹ کو سامنے لے آیا،،

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے بنی گالا گھر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کی مقامی قیادت کیس کو عدالتوں میں لے جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سبط حسن بخاری نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ عمران خان نے بنی گالا کی اصل قدرتی حیثیت کو ذاتی مفاد کے لئے خراب کیا ، رہائشگاہ چراغاں تھی جہاں تعمیرات غیر قانونی ہیں ۔اس کے علاوہ عمران خان کا بنی گالا گھر غیر قانونی ہے ۔چئیرمین پی ٹی آئی نےپیسے دے کر زون بھی تبدیل کرایا ، گھر کو زون 4 میں غیر قانونی طور پر تبدیل کیا گیا ۔عمران خان کے گھر کی سڑک زون 3 میں ہے اور گھر 4 میں یہاں قانون اپنا راستہ لے گا۔