عمران خان کو ضمانت مل گئی
اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی گئی ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عدالت پیش نہیں ہوئے ، ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی ۔