عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر آنے کا امکان

لندن(نیوزڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیاہے ۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اس خدشے کے پیش نظر کم ہو رہی ہے کہ کساد بازاری تیل کی طلب کو کم کر دے گی ، یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔